جماعت ہشتم اور نہم میں داخلہ لینے والے یتیم اور زکواۃ کے مستحق طلباء وطالبات کے لیےROSEچترال اور رہبر فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے اپر اورلوئر چترال کے مستحق طلبہ کے لئے رہبر اسکالرشپ پروگرام کے نام سے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نما یندہ چترال میل) جماعت ہشتم اور نہم میں داخلہ لینے والے یتیم اور زکواۃ کے مستحق طلباء وطالبات کے لیےROSEچترال اور رہبر فاونڈیشن پاکستان کے تعاون سے اپر اورلوئر چترال کے مستحق طلبہ کے لئے رہبر اسکالرشپ پروگرام کے نام سے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا ہے۔ ROSEکے چیرمین ہدایت اللہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والے کم ازکم تین طالب علموں کو آٹھویں اور نویں کلاس کے لیے اسکالرشپ دئیے جائیں گے جس کے لئے تحریری امتحان منعقد کیا جائے گا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت میں داخلے کے لئے ٹیسٹ گورنمنٹ سکولوں کی جماعت ہفتم کے نصاب سے اور نہم میں داخلے کے لئے آٹھویں جماعت کے نصاب سے لئے جائیں گے جبکہ مضامین میں انگلش، اردو، اسلامیات ریاضی اور جنرل سائنس کے ساتھ ساتھ معاشرتی علوم شامل ہوں گے۔ اسکالرشپ کے لئے کوالیفائینگ مارکس 80فیصد مقرر کی گئی ہے یعنی اس سے کم نمبر لینے والے کو مقابلے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔امتحانی مرکز صرف گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول میں منقد کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کے(آٹھویں سے بارہویں تک کے) تمام تعلیمی اخراجات (بمعہ قیام وطعام کے اخراجات) رہبر فاونڈیشن پاکستان برداشت کرے گا اور میڈیکل اور انجنئیرنگ میں داخلے کی صورت میں اس کے بعدکے تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کرے گا۔ داخلے کے لئے کوئی فیس مقرر نہیں ہے اور داخلہ فارم ادارے کے وئب سائٹwww.rose.org.pkسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ان لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ان لائن داخلہ کے لئے آخری تاریخ 5جون مقرر کی گئی ہے۔