چترال ( نما یندہ چترال میل ) لویر چترال کی ضلعی انتظامیہ نے ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے ہزاروں کی تعداد میں ذبح شدہ مرغیاں بوریوں میں بھرکر اپر چترال ٹرانسپورٹ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور انہیں مضر صحت اور مشکو ک قرار دے کر دریا برد کردیا۔ ایڈیشنل اے سی شہزاد احمد نے بتایاکہ پیشگی اطلاع ملنے پر انہوں نے کوغوزی کے قریب اپر چترال جانے والی ایک ڈاٹسن کو روکا جس میں ذبح شدہ مرغیوں کی بوریاں لوڈ کئے گئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ان مرغیوں کو کھلی گاڑی میں اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ٹرانسپورٹ کئے جارہے تھے جبکہ ایسے مواد کو ایک خاص ٹمپریچر پر رکھنے کیلئے کولڈ چین کا انتظام بھی لازمی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ گاڑی کے مالک کے پاس مجاز اتھارٹی سے کوئی اجازت نامہ یا اتھارٹی لیٹر بھی موجود نہیں تھا جس کی بنا پر انہیں واپس چترال لانے کے بعد فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کے ساتھ مشاورت کے بعد اس ناقابل استعمال چکن کو دریا برد کردیا گیا جبکہ مالک کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت کاروائی بھی کی جائے گی۔ شہزاداحمد نے چترال کے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ ایسے مشکوک اشیائے خوردونوش کی نقل وحمل اور خرید وفروخت کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دے دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کیا جاسکے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





