چترال (محکم الدین) چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے کہا ہے۔ کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں۔ جو لوگ اور ادارے آفات کیموقع پر مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ ان کا مقام بہت اونچا ہے۔ اور وہ انسانیت کے محسن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آغاخان ایجنسی فار ہبیٹاٹ(آکاہ) کے زیر انتظام ویلج ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کمیٹی کے ممبران کو دی جانے والی چاروزہ تربیت کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ آکاہ کے زیر نگرانی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ جس میں خصوصی طور پر ویلج ڈویلپمنٹ پلان کی تیاری علاقے کیلئے بہت بڑا کام ہے۔ اس کیلئے اے وی ڈی پی آکاہ کے ٹرینر اویس اور شگفتہ کی مشکور ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ویلج پلان کی تیاری میں گروپ ورک اور گروپ ڈسکشن کے ذریعے علاقے کے تمام مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جو کہ یوسی ایون کیلئے بہت بڑا کام ہے۔ قبل ازین ٹرینر اویس نے کہا۔ کہ فوکس، باسپ، واسپ، ہاوسنگ بورڈ کو آکاہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔ اب مذکورہ تمام شعبے آکاہ کے زیرنگرانی کام کر رہے ہیں۔ آکاہ قدرتی آفات کے حوالے سے این ڈی آر ایم ایف کے تحت کام کر رہا ہے۔ چترال کے دس یونین کونسلوں میں آکاہ کی نگرانی پراجیکٹ جاری ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ یوسی ایون میں پہلے ہی سرٹ ممبران کی ٹریننگ ہو چکی ہے۔ اب سرٹ وی ڈی آر ایم سی کے انڈر خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ حالیہ ٹریننگ میں قدرتی آفات کے نقصانات کو کم کرنے کے بارے میں آگہی کے علاوہ لیڈرشپ سمیت مختلف شعبوں سے متعلق گروپ ڈسکشن اور گروپ ورک کئے گئے۔ اور یو سی کیلئے وی ڈی آر ایم پی تیار کر لیا گیا ہے۔ آیندہ اس پلان کے تحت آکاہ اور اے وی ڈی پی مل کر کام کریں گے۔ منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نے کہا۔ کہ فوکس اور اے وی ڈی پی گذشتہ پندرہ سالوں سے مشترکہ طور پر کام کرتیرہیہیں۔ اب آکاہ کے ساتھ مزید بہتر کام کریں گے۔ انہوں نے قدرتی آفات سے متعلق آگہی و دیگر اقدامات کے سلسلے میں آکاہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔ بعد آزان تربیت یافتہ وی ڈی آر ایم سی ممبران میں سرٹفیکیٹس اور سرٹ ممبران میں ایمرجنسی ٹول کٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات