خیبرپختونخواسکول بیگز ویٹ لیمیٹیشن بل اسمبلی سے پاس

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی اور معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش پریس بریفنگ۔

٭ خیبرپختونخواسکول بیگز ویٹ لیمیٹیشن بل اسمبلی سے پاس

٭ بچوں کوبھاری سکول بیگز سے مکمل نجات ملے گی، شہرام خان ترکئی

٭ سکول بیگ وزن کم ہونے سے بچوں کی بہتر ذہنی اورجسمانی نشونماہوگی. وزیرتعلیم

٭ یہ طلباء کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلا قانون ہے جس کااطلاق تما م پبلک اورپرائیویٹ سکولز اور مدرسوں پرہوگا، وزیرتعلیم

٭سرکاری سکولوں میں اس قانون پرعملدرآمد ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزکرائیں گے جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں عملدرآمد بذریعہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹنگ اتھارٹی ہوگی، شہرام خان ترکئی

٭ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں سرکاری سکولوں کے خلاف E&D رولز کے تحت کارروائی ہوگی، شہرام خان ترکئی

٭ پرائیویٹ سکولوں کی خلاف ورزی کی صورت میں 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، وزیرتعلیم

٭ایک مہینے کے اندر اندر یہ قانون قابل عمل ہوگا، شہرام خان ترکئی

ہم نے بیگ کو سمارٹ کردیا ہے، طلباء صرف ضرورت کی کتا بیں لائیں گے۔ وزیر تعلیم۔

والدین اور طلباء کیلئے آج خوشی کا دن ہے۔ وزیر تعلیم۔

بل پر عمل درآمد کیلئے مہم بھی چلایا جائے گا۔ شہرام خان ترکئی۔