داد بیداد ۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔۔عدالتی رپورٹ
عدالتی رپورٹ
ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ ساتھ اخبارات میں بھی عدا لتی کاروائی کی رپوٹیں شائع ہوتی رہتی ہیں ان رپورٹوں کی روشنی میں عوام کے اندر عدالتوں کی ساکھ بنتی بھی ہے متا ثر بھی ہو تی ہے عام آد می دو باتوں سے بہت زیا دہ متا ثر ہوتا ہے ایک بات یہ ہے کہ ایک عدالت نے کسی ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا دوسری عدالت نے اس حکم کو معطل کر کے ملزم کو رہا کر دیا اور دونوں عدالتوں نے اس پر زیادہ وقت نہیں لگا یا دوسری بات جو عام آدمی کو متا ثر کر تی ہے وہ یہ ہے کہ عدالتی کاروائی کے دوران جج صا حبان ریمارکس دیتے ہیں یہ ریمارکس میڈیا میں رپورٹ ہوتے ہیں تو عام آدمی کا ذہن کسی ایک فریق کے خلا ف بن جاتا ہے مگر 10سال یا 12سال بعد فیصلہ آتا ہے تو میڈیا میں آنے والے ریمارکس کے بر عکس ہوتا ہے عام آدمی حیراں ہو جا تا ہے کہ ججوں نے 10سالوں تک ایک فریق کو رگڑ ا دیا بعد میں اُسی فریق کے حق میں فیصلہ کیسے آگیا اس کا جواب تو ما ہرین قانون ہی دینگے تاہم میڈیا میں عدالتی کاروائی دیکھنے اور پڑھنے والے عوام کا اتنا حق بنتا ہے کہ ان کے سامنے انصاف ہوتا ہوا نظر آئے کیونکہ یہ عوام کی نظر میں عدالتی ساکھ کا مسئلہ ہے ایک اور بات جو عوام کی نظروں میں کا نٹے کی طرح کھٹکتی ہے وہ بعض مشہور مقدمات کی مسلسل سما عت اور بعض مشہور مقدمات کی سما عت میں مسلسل تعطل ہے مثلاً آج کے اخبارات میں دو رپورٹیں آئی ہیں اسلام اباد کی ایک بڑی عدالت نے 6سال پہلے ایف ایٹ کچہری میں ہونے والی دہشت گردی کے مقدمے کی سما عت اس حکم کے ساتھ ملتوی کر دی کہ شفاف ٹرائیل ملزموں کا بنیا دی حق ہے اس بارے میں وزارت قانون اگلی پیشی پر اپنا مو قف پیش کرے عام آدمی سوچتاہے کہ 6سال پہلے 4مارچ 2014کو اسلام اباد کی مصروف کچہری میں دہشت گردوں نے بموں سے حملہ کیا اور فائر نگ کی جس کے نتیجے میں ایک جج سمیت 11شہری شہید ہوگئے مقدمہ عدالت میں آیا 6سالوں تک شفاف ٹرائیل کی بات کیو ں نہیں ہوئی؟ 6سالوں تک وزارت قانون نے اپنی رائے کیوں نہیں دی؟ اگر وفاقی دارلحکومت کی کچہری میں ججوں، مجسٹریٹوں، وکیلوں اور پیشی بھگتنے والے شہریوں کے خلاف ہو نے والی دہشت گر دی کے مقدمے کی یہ حا لت ہے تو دور پار، تورغر، ملکوال، سانگھڑ، ژوپ یا چترال میں ہونے والی واردات کے مقدمے کا کیا حشر ہو گا؟ اسی اخبار میں پشاور کی عدالت سے اس نو عیت کی رپورٹ آئی ہے عدالت نے مئی 2018ء میں دائر کئے گئے ہر جا نے کے مقدمے کی کاروائی کے دوران مد عاعلیہ یعنی فریق ثا نی کو حکم دیا ہے کہ اگلی پیش پر اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کرے قانون دان یقینا جا نتے ہو نگے کہ ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا لیکن عوام اس بات پر حیرت زدہ ہو کر رہ جا تے ہیں کہ ڈھا ئی سالوں تک عدالت کیا کر ہی تھی؟ جس طرح دہشت گردی کا مقدمہ فوری تصفیہ چاہتا ہے اسی طرح ہر جا نے کا مقدمہ بھی فوری انصاف کا متقاضی ہو تا ہے عمو ماً تین ما ہ بعد عدالت ہر جا نے کے مقدمے کو انصاف کے تما م تقاضے پورے کر کے منظور یا خا رج کر سکتی ہے اس میں فریقین کا بھی فائدہ ہے عوام کی نظروں میں عدالت کا وقار بھی بلند ہو جا تا ہے ڈھا ئی سال گذر نے کے بعد ایک فریق کو اپنا مو قف پیش کر نے کا حکم دینا عام آدمی کی سمجھ میں ہر گز نہیں آتا اگر یہ انصاف کا تقا ضا ہے تو پھر عام آدمی کو یہ بھی سمجھا یا جائے کہ بعض سیا سی مقدمات کے فیصلے پلک جھپکنے میں کسطرح ہو جا تے ہیں؟2006ء میں جب عدلیہ بحا لی کی تحریک چلی تو ایک تجویز آئی تھی کہ جسٹس حمید ڈوگر کی سر براہی میں ایک عدالت عام مقدمات کی سما عت کر ے جسٹس افتخار چوہدری کی سر براہی میں دوسری عدالت سیاسی اور آئینی مقدمات کی سما عت کرے گو یا سپر یم کورٹ کو دوحصو ں میں تقسیم کیا جائے مگر یہ تجویز آگے نہیں بڑھی اُس وقت کئی مما لک کی مثا لیں دی گئی تھیں جہاں عام مقدمات کے لئے الگ سپریم کورٹ ہے اور آئینی یا سیا سی مقدمات کے تصفیے کے لئے الگ سپریم کورٹ ہے مو جودہ حا لات میں عوام کو عدالتی نظام سے مطمئن کرنے کی دوصورتیں ہیں پہلی صورت یہ ہے کہ ججوں کی تعداد میں اضا فہ کر کے دہشت گردی، ہر جا نہ اور دیگر مقدمات کے فیصلے ایک سال کے اندر کرائے جائیں دسری صورت یہ ہے کہ عدالتی کاروائی کی رپورٹنگ کا نیا ضا بطہ اخلا ق جاری کیا جائے تاکہ عوام کی نظروں میں عدالت کا وقار بلند ہو
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی