چترال (نمائندہ چترال میل) اتوار کے روز دروش کے گاؤں وارڈاپ میں دریا کنارے کھیلتے ہوئے دو بچیاں دریا کی بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے جن کا تعلق مہمند ضلع سے ہے اور اپنی ماں کے ساتھ دروش میں ننھیال آئے ہوئے تھے۔ دروش پولیس اسٹیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق عائشہ (عمر12سال)اور ہادیہ (عمر 10سال) دختران فہیم اللہ ساکن مہمند ضلع دوسرے بچوں کے ساتھ وارڈاپ کے قریب دریا کے قریب کھیل رہے تھے کہ دونوں بچیاں دریا میں گر گئے جوکہ آج کل درمیانی درجے کی طغیانی سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر کوشش کرتے ہوئے عائشہ کی لاش دریا سے برامد کرلی جبکہ ہادیہ کی لاش کے لئے مقامی لوگ اور ریکسیو 1122کا عملہ سخت کوششوں میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایاکہ دروش کے حکیم آباد سے تعلق رکھنے والے رحیم اللہ کی بیٹی کی شادی کئی سال پہلے ضلع مہمند (سابق مہمند ایجنسی) میں ہوئی تھی اور وہ کئی روز پہلے اپنے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ننھیال آئی ہوئی تھی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





