چترال (نمائندہ چترال میل) یونیورسٹی آف چترال نے ایم۔اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات 2020ء کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق 31جولائی تک بغیر لیٹ فیس کے ان لائن ایڈمشن فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ www.uoch.edu.pkپر جمع کرسکتے ہیں جبکہ فارم کی پرنٹ کاپی داخلہ فیس کی ادائیگی کی بنک رسید کے ساتھ یونیورسٹی شعبہ امتحانات پہنچا نے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ داخلہ فیس بنک آف خیبر کے چیوبازار برانچ اور دروش برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایم اے پرائیویٹ (پریویس) میں پہلی بار شامل ہونے کے لئے داخلہ فیس 7500روپے جبکہ ایم۔اے فائنل کے لئے 5500روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ایک پرچے میں فیل امیدوار وں کے لئے فیس 1650روپے اور دوپرچوں کے لئے 2750روپے فیس رکھی گئی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق 9جولائی تک لیٹ فیس 100روپے، ایم اے پریویس کے لئے 23 جولائی تک ڈبل فیس12000اور31جولائی تک 16500روپے جبکہ ایم اے فائنل کے لئے ڈبل فیس 10000روپے اور ٹرپل فیس 14500روپے مقررکی گئی ہے۔ امتحانات کے لئے غیر حتمی تاریخ 20اگست مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





