چترال (نمائندہ چترال میل) چترال شہر کے نواحی ٹاؤن شپ دولومچ میں معززین کے ساتھ ڈی ایس ایل سروس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے علاقے میں اس سہولت کی فراہمی ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لئے پی ٹی سی ایل کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے حملے کے ساتھ اس کی اہمیت اور ضرورت میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے جس میں سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک زیر تعلیم اسٹوڈنٹس ان لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں جس کے لئے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کریم آباد سمیت شوغور اور دوسرے علاقوں میں ٹیلی فون ایکسچنج لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او فضل الٰہی نے ضلعے کے اندر ٹیلی فون اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی میں سرتاج احمد خان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے ہی چترال ٹاؤن کے علاوہ دروش سے لے کر وریجون، شاگرام، لوٹ کوہ اور مستوج تک اپٹیکل فائبر کے کیبل بچھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دولومچ میں 128 لائن ڈی ایس ایل لائن دستیاب ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار صبورنے ایجوکیشن میں انٹرنیٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اہالیان دومولچ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں جوکہ پی ٹی سی ایل نے محدود مدت کے لئے پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ مقامی کمیونٹی کے رہنما لیاقت علی، قاضی علی اکبر اور شاہ صاحب نے کہاکہ انٹرنیٹ کی وجہ سے انقلا بی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اب تجارت بھی اسی ذریعے ہوسکتی ہے اور چترال کی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی اس ذریعے سے ہوسکے گی جس کے لئے کمیونٹی کو تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او، سرتاج احمد خان اور اسرار صبور کا شکریہ اداکیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





