چترال (محکم الدین) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر انتظام انڈر 21گیمز گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول چترال کے سٹیڈیم میں منعقد ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاءوٹس کرنل محمد علی ظفر اور صدر محفل ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عبدالرحمت بھی موجود تھے۔ یہ مقابلے انٹر تحصیل سطح پر منعقد ہوئے۔ جس میں فٹبال، والی بال، بیڈ منٹن اتھلیٹکس، رسہ کشی، کبڈی شامل تھے اپر چترال کے تحصیل تورکہو موڑکہو کا مقابلہ مستوج کے ساتھ ہوا۔ جس میں فٹبال اور دوڑ میں تورکہو موڑکہو نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ والی بال، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور کبڈی مقابلے میں کامیابی مستوج کے حصے میں آئے۔ اسی طرح لوئر چترال میں تحصیل چترال کا مقابلہ تحصیل دروش سے ہوا۔ جس میں دروش کو صرف کبڈی میں کامیابی ملی۔ جبکہ فٹبال، والی بال، بیڈ منٹن، رسہ کشی اور دوڑ کے مقابلے تحصیل چترال نے جیت لئے۔ کبڈی کو چترال میں بطور گیم پہلی مرتبہ متعارف کیا گیا۔ کامیاب ٹیموں کو بیس بیس ہزار اور رنر اپ ٹیموں کو دس دس ہزار روپے انعام دیے گئے۔ اسی طرح کھلاڑیوں کو یومیہ ٹی اے کے طور ایک ایک ہزار روپے دیے گئے۔ کمانڈنٹ چترال سکاءوٹس کرنل محمد علی ظفر اور ڈپٹی کمشنر چترال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاءوٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ چترال کے جوانوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔ ان کو صرف مواقع اور رہنمائی کی ضرورت ہے۔ انٹر تحصیل کھیلوں کے انعقاد سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مزید مواقع ملیں گے۔ اور با صلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔ مستقبل میں یہاں کے کھلاڑی چترال اور ملک کا نام روشن کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ صحت مند تفریح اچھے کھلاڑی اور اچھے شہری بننے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دی اور رنر اپ ٹیموں کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ قبل ازین جمعرات کے دن اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی خان نے فیتہ کاٹ کر انڈر 21 انٹر تحصیل کھیلوں کا افتتاح کیا۔ جس کے بعد مختلف تحصیلوں کے کھلاڑیوں نے وردی میں مارچ پاسٹ کیا۔ اور قومی ترانہ پیش کیا۔ کھیل کے دوران شہنائی اور ڈھول کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جس سے کھیل کی رنگینیوں میں اضافہ ہوا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالرحمت نے میڈیا کو بتایا۔ کہ کھیل میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ جن میں جوگرز، جراب اور شرٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ کھلاڑیوں کو سہولت دینے کی ہر ممکن کو شش کی گئی ہے۔ تاہم اپر چترال میں شدید سردی اور بعض مقامات پر برفباری کے سبب کھیلوں کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ اس لئے اُن کو بھی لوئر چترال بلایا گیا۔ جہاں انہوں نے آج مقابلوں میں حصہ لیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات