چترال (محکم الدین) تحریک حقوق عوام اپر چترال کے جنرل سیکرٹری عبداللہ نے کہا یے۔ کہ اپر چترال کے لوگوں کی طرف سے بجلی کی بحالی کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائین آئندہ ہفتے ختم ہو رہی ہے۔ اس دوران اگر بجلی بحال نہیں کی کی گئی۔ تو ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ پر مجبور ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی لانگ مارچ کا سہارا لے کر ہم نے بجلی حاصل کی تھی۔چترال پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا۔ کہ لانگ مارچ کی صورت میں تمام تر کشیدہ حالات اور جانی ومالی نقصانات کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ،حکومت،پیڈو اور پیسکو پرعائد ہوگی۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ کہاں کا انصاف ہے۔ کہ اپر چترال میں چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف تین گھنٹے بجلی ملتی ہے۔ جکہ اکیس گھنٹے لوگ لوڈ شیڈنگ میں گزارتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں لوئر چترال میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صرف پانچ سے چھ گھنٹے ہے۔ جو کہ اپر چترال کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے۔ انہوں گذشتہ روز لوئر چترال میں بجلی کے حوالے سے احتجاجی جلسے کو مقامی سیاسی نمایندگان اور یونین کے ذمہ داروں کی طرف سے بدنیتی پر مبنی قرار دے کر اس کی پر زور مذمت کی اور کہا۔ کہ ان سیاسی قائدین نے بجلی کا مستقل حل نکالنے کی بجائے واضح الفاظ میں اپر چترال کو بجلی نہ دینے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جو کہ چترالی قوم کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ اگرچہ چترال انتظامی لحاظ سے دو اضلاع میں تقسیم ہو چکا ہے۔ لیکن زبان و تہذیب و ثقافت کو نہ تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اور نہ یہ ممکن یے۔ انہوں نے اس بات کو مسترد کیا۔ کہ ریشن بجلی سے لوئر چترال کو بجلی نہیں مل رہی تھی۔ جبکہ حقیقت یہ ہے۔ کہ رشن بجلی گھرسے برنس سے چترال ٹاون کے دنین تک بجلی دی جاتی رہی۔ اور لوگ استفادہ کرتے رہے ہیں۔ہم نے کبھی بھی اس کی مخالفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ اپر چترال کو ٹارگٹ کرنے کی بجائے سیاسی قائدین اور دیگر نمایندگان مل کر واپڈا حکام سے 55ارب روپے کے خطیر فنڈ سے تعمیر ہونے والے گولین ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پیداوار 106میگاواٹ سے گر کر صرف 6 میگاواٹ پر آنے کے بارے میں سوال کرتے۔ اور ڈیزائن بنانے والے انجینئر کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کرتے تو وہ منافرت پھیلانے سے زیادہ بہتر تھا۔ انہوں نے کہا۔ اپر اور لوئر کیبے جا تنازعات پیدا کرکے ہمیں نفرتوں کو پروان چڑھانے سے پر ہیز کرنی چاہیے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





