ہسپتالوں کے نجکاری کے خلاف صوبے کے دوسرے حصوں کی طرح تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی میں بھی احتجاج۔

Print Friendly, PDF & Email

بونی (ذاکر زخمی سے)سرکاری ہسپتالوں کے نجکاری کے خلاف احتجاج کے طور پر تحصیل ہسپتال بونی میں احتجاجاً ڈاکٹر،نرسز اور پیرا میڈکس سٹاف بھی صوبے کے دیگر حصوں کی طرح ہسپتال کے لان میں احتجاجی کیمپ لگا رکھیں ہیں۔جہاں ہسپتال اہلکار اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی بینرز اویزان کرتے ہوئے حکومتِ کے۔پی۔کے سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے مطالبات منظور کیے جائیں بصورت دیگر وہ مطالبات منظور ہونے تک ڈیوٹی دینے سے قاصر ہیں۔میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے ائیے ہوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے جو یارخون،تورکھو کے اور موڑکھو کے دور دراز علاقوں سے ہسپتال اکر ہڑتال کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں۔اور بنا چیک اپ کے گھروں کولوٹ رہے ہیں۔احتجاجی کیمپ پر علاقے کے معتبرات وغیرہ اکر میڈیکل اسٹاف سے ہمدردی کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کی آواز سے اوز ملانے کی یقین دہانی کر رہے ہیں۔ اس سلسلے آج تجار یونین بونی اپر چترال کے ایک وفد بھی کیمپ میں میڈیکل اسٹاف سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔اور مریضوں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔