چترال (شہریار بیگ سے) ماڈل کورٹس چترال نے 665مقدمات کا فیصلہ کر دیا۔ عوام کا اظہار تشکر۔ منگل کے روزجوڈیشری چترال سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی خصوصی حکم پر ضلع چترال میں تین ماڈل کورٹس قائم کئے گئے ہیں۔جن میں سے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ،ماڈل سول اپلیٹ کورٹ اور ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ شامل ہیں۔جج ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ جاوید الرحمن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بحثیت ماڈل کورٹ 97مقدمات جبکہ بحثیت ڈسٹرکٹ /سیشن جج 239مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جج ماڈل سول اپلیٹ کورٹ محمد خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بحثیت ماڈل کورٹ 70مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جبکہ جج ڈسٹرکٹ کورٹ /سیشن کورٹ 144مقدمات کا فیصلہ کیا۔اسی طرح جج ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ ناصر خان سنیئر سول جج نے صرف دو ماہ میں 105مقدمات کے فیصلے کئے۔مجموعی طور پر ملوث ملزمان کو سینکڑوں سالوں کی سزا جبکہ لاکھوں روپے جرمانہ کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی۔ضلع چترال کے عوام نے ماڈل کورٹس کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے جس کی بدولت عوام کو سستا اور فوری انصاف مہیا کیا جارہا ہے۔فوکل پرسن ماڈل کورٹس نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل کورٹس کو جس نوعیت کے مقدمات کے فیصلے کا ٹاسک دیا گیا ہے اب تک90فیصد فیصلے ہوئے ہیں۔مجموعی طور پر ماڈل کر یمینل ٹرائل کورٹ کے پاس صرف 27مقدمات،ماڈل سول اپلیٹ کورٹ کے پاس بشمول دروش،بونی 30مقدمات جبکہ ماڈل ٹرائل مجسٹریٹ کورٹ کے پاس 43مقدمات زیرسماعت ہیں جن کے فیصلے بھی 30اکتوبر2019سے پہلے کئے جائیں گے۔فوکل پرسن نے وکلاء کی طرف سے بھر تعاون پر چترال ڈسٹرٹ بار کا شکریہ ادا کیا ہے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات