چترال (نمائندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی چترال نے خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے نیشنل گیمز میں چترال کے کھلاڑیوں نظر انداز کرنے کے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس حق تلفی پر تشویشناک کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز منعقد ہونے والے ڈی ایف اے چترال کے ایک اجلاس میں کئی عرصے بعد نیشنل گیمز کی پشاور میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا گیا تاہم اتنے بڑے ایونٹ کے سلسلے میں چترال کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کے عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ نہ صرف فٹ بال بلکہ کسی بھی کھیل کے لئے چترال کے کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے لئے مدعونہیں کیا گیا جوکہ چترال کے نوجوانوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے، چترال کی رسہ کشی ٹیم اس سے قبل چمپئن بھی رہ چکی ہے، تمام کھیلوں میں چترال کو نظر انداز کرنا متعلقہ ذمہ دار حکام کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جو کہ باعث مایوسی ہے۔ ڈی ایف اے چترال اراکین صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور وزیر زادہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے اس ناانصافی اور حق تلفی کے خلاف صوبائی اسمبلی کے فلور پر موثر آواز اٹھائیں کیونکہ انکی موجودگی میں چترال کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور انہیں نظر انداز کرنے ایک سوالیہ نشان ہے۔ ڈی ایف اے نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل گیمز کے سلسلے میں چترال کو نمائندگی دینے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور اس حق تلفی کاازالہ کیا جائے، اور چترال سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑیوں کو براہ راست مختلف کھیلوں کی ٹیموں میں شامل کیا جائے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





