چترال (نمائندہ چترال میل) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سی پیک کامتبادل روٹ چترال سے ہی ہو کر جائے گا. اس پر119 بلین روپے خرچ کئے جائیں گے. چترال کے لوگوں میں اس حوالے سے بد اعتمادی نہیں ہونی چاہیے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ چترال کے مو قع پر ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں نئے پراجیکٹس پر کام کرنا ممکن نہیں جبکہ. ان گوئنگ اسکیموں کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی. مگر نئے پراجیکٹس کیلئے انتظار کرنا پڑے گا. وزیر اعلی چترال میں ڈاکٹروں کی کمی کا نوٹس لیا او ر اسلسلے میں اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کرائی جبکہ ہسپتالوں میں سامان کی ضروریات پوری کی جائیں گی. اور چترال ٹاون کے اندر سڑکوں کی حالت زار میں بہتری لانے کیلیے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی.وزیر اعلی نے کالاش کمیونٹی کیلئے پانچ کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا. جسے کالاش کے لوگوں کی فوتگی کے موقع پر غریب لوگوں کے ساتھ امداد کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے چترال کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا. کہ چترال کے اندر ایون بمبوریت روڈ کیلئے چونسٹھ کروڑ روپے پی ایس ڈی پی میں اپرو ہو چکے ہیں. صرف کام کے شروع کی دیر ہے اسی طرح چترال گرم چشمہ روڈ کے جملہ کو ائف مکمل ہیں. صرف اپرو ہونے کی ضرورت ہے. چترال شندور روڈ,ایرئگیشن چینلز, گولین ڈیزاسٹر فنڈ, ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف سیاحتی مقامات تک رسائی کو اسان بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیر اعلی نے اس سلسلے میں اقدامات اٹھانے کی یقین دھانی کی. قبل ازین وزیر اعلی جب چترال ایر پورٹ پہنچے, تو ایم پی ایچترال وزیر زادہ, کمشنر ملاکنڈ ریاض محسود اور ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد نے ان کا استقبال کیا, بعد اذان ڈی سی آفس میں لیویز کے دستے نے انہیں سلامی دی. اور چترال کی طرف سے وزیر اعلی محمود خان, اشتیاق ارمڑ اور دیگر مہمانوں کو چترالی چوغے اور ٹوپی پہنائے گئے, جبکہ کالاش کمیونٹی کی نمایندگی کرتی ہوئی خاتون سید گل اور ایران بی بی نے روایتی ہار پہنائی. وزیر اعلی نے اس موقع پر ویلج کنزرویشن کمیٹیز کے نمایندوں میں ٹرافی شکار کے چیک تقسیم کئے. بعد آزان وزیر اعلی ریشن ہائیڈل پاور سٹیشن کیلئے ریشن پہنچے. اور ریشن پولوگراونڈ میں متاثرہ ریشن بجلی گھر کے کام کا افتتاح کیا. تاہم بہت بڑی تعداد میں لوگ اس بات پر ناراض ہو کر جلسے اور افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی. کہ افتتاح کا یہ پروگرام بجلی گھر ہی میں ہونا چاہئیے تھا. جو کہ صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے. اس وزیر اعلی ریشن گول میں متاثرین کی حالت بھی دیکھ لیتے. لیکن سی اینڈ ڈبلیو, ایریگئشن, اور پبلک ہیلتھ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے وزیر اعلی کو بجلی گھر آنے نہیں دیا.. وزیر اعلی نے ریشن میں خطاب کرتے ہوئے نئے ڈسٹرکٹ کی تعمیرو ترقی کی یقین دھانی کرائی. قبل ازین وزیر اعلی پشاور سے آتے ہوئے دروش کے مقام پر گرلز ڈگری کالج کا افتتاح کیا.
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات