چترال(نمائندہ چترال میل)گزشتہ دن لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے زیر اہتمام گرم چشمہ رو ڈکی مرمت اور توسیع کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں لٹکوہ ڈیویلپمنٹ فورم کے لیڈرشپ اور عہدیداران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء نے وزیر اعظم، آرمی چیف اور وزیراعلی کے پی کے سے پرزور اپیل کی کہ گرم چشمہ روڈ کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چونکہ دورہ پاس افغانستان، تاجکستان سمیت مختلف ممالک تک پہنچنے کا سب سے قریب ترین راستہ ہے اس لئے گرم چشمہ روڈ کی جلد توسیع کرکے مختلف ممالک سے کاروبار کو وسعت دی جاسکتی ہے جو کہ ملک کی ترقی میں نمایاں حصہ ڈال سکتا ہے۔ مختلف ممالک تک پہنچنے کے لئے قریب ترین راستہ ہونے کی وجہ سے سی پیک کے ملکی اور غیر ملکی ذمہ داروں کو بھی یہ روڈ سی پیک میں شامل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اس لئے ہم ایل ڈی ایف کے پلیٹ فارم سے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف، سی پیک حکام اور وزیر اعلی سے گزارش کرتے ہیں کہ گرم چشمہ رو ڈکو سی پیک میں فوری طور پر شامل کرکے اس پر کام کا آغاز کیا جائے۔ یہ منصوبہ یقینا علاقے میں ایک انقلابی تبدیلی لانے کا سبب بنے گا۔میٹنگ کے شرکاء نے ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان سے بھی اس سلسلے میں بھر پور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی






