چترال (نمائندہ چترال میل) کنزیومر کورٹ چترال کے جج ہدایت اللہ خان نے لواری ٹنل کو پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے سنگل کی بجائے دو طرفہ ٹریفک کے لئے کھولنے کے لئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو حکم دے دیا ہے جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف تعینات سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو صرف امن وامان کو برقرار رکھنے کی حد تک محدود رکھیں۔ کنزیومر پروٹیکشن کونسل چترال کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر کی شکایت پر کنزیومر جج نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور سیکورٹی پرسنل کے انچارج کو عدالت طلب کرکے ان سے موقف سننے کے بعد فیصلہ سنادیا جس میں این ایچ اے کی طرف سے ڈپٹی چیف اپریٹنگ افیسر محمد فرید خان نے کی۔ 6اگست کو اپنی تحریری فیصلے میں جج نے لکھا ہے کہ لواری ٹنل چترال میں داخل ہونے کے لئے واحدسہولت ہے اور اس کی تکمیل چترال کے باشندوں کا دیرینہ خواب تھا جوکہ پورا ہونے کے باجود لوگوں کو اس کے ثمرات سے محروم رکھا جارہا ہے اور ان کو اب بھی ٹنل کے دونوں طرف موٹر گاڑیوں کی طویل انتظار میں کھڑا رہنا پڑتا ہے جس سے ان کو جسمانی تکلیف اور ذہنی کوفت ہوتی ہے۔ عدالت کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ٹنل کے دونوں اطراف تعینات سیکورٹی کے اہلکاربھی مداخلت کرتے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کی مانیٹرنگ اور منیجمنٹ صرف اور صرف این ایچ اے کی ذمہ داری اور سیکورٹی اہلکاروں کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ عدالت نے این ایچ اے دو طرفہ ٹریفک کو شروع کرنے اور سیکورٹی پرسنل کو این ایچ اے کے حصے کی ذمہ داری انجام دینے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





