فیسٹول کو کامیاب بنانے اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔عاطف خان۔
خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سیاحت وکھیل عاطف خان نے کہا کہ میں خود شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کی نگرانی کررہا ہوں فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ فیسٹیول کو اس بار پورے جوش وخروش کیساتھ منایا جائیگا۔انہوں نے محکمہ سیاحت کے حکام کو فیسٹیول کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وہ شندور پولو فیسٹیول کے حوالے سے ٹورازم کارپوریشن میں جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری ٹورازم کامران رحمان،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم جنید خان،جنرل منیجر علی سید سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیسٹول کے لئے تمام تر تیاریوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔محکمہ سیاحت کے حکام نے سینئر وزیر کو تمام تر تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سینئر وزیر نے کہا کہ فیسٹول کو کامیابی سے منعقد کرنے کے لئے باہمی روابط یقینی بنائے جائیں۔شندور فیسٹول عالمی معیار کا ایونٹ ہے جسے عالمی سطح پر اجاگر کیا جائیگا۔سینئر وزیر نے چترال کی ضلعی انتظامیہ کو بھی تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد تک مجھے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے انہوں کے کہا کہ میں خود فیسٹول کی نگرانی کروں گا کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ اس سال زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو شندور فیسٹول کے لئے راغب کیا جائیگا اور سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیگی۔اجلاس میں سینئر وزیر کو موبائل ایپ اور ٹورازم لوگو کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔موبائل ایپ کا افتتاح کل پشاور کے نجی ہوٹل میں کیا جائیگا۔سینئر وزیر کو بتایا گیا کہ موبائل ایپ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔موبائل ایپ کے ذریعے سیاح گھر بیٹھے کر صرف ایک کلک کے ذریعے تمام سیاحتی مقامات کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





