چترال(نمائندہ چترال میل)سابق کمشنر لینڈ اینڈ ریونیو اور سابق صدر اے پی ایم ایل چترال سلطان وزیر نے حکومت خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ بالائی یارخون اور بروغل میں سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ گلگت وبلتستان کے تحت چلنے والے سکولوں اور انٹر میڈیٹ کالج یارخون لشٹ کا فوری طورپر انتظام سنبھالے اور اس پسماندہ علاقے کے بچوں اور بچیوں کی زندگی تباہ ہونے سے بچائے۔ایک اخباری بیان میں سلطان وزیر نے ان سکولوں اور کالج کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ کے تحت ایک انٹر میڈیٹ کالج ایک ہائی سکول اور آٹھ پرائیمری سکول2015-16سے کام کررہے تھے۔انٹر کالج یارخون لشٹ اور ہائی سکول چلمر آباد بروغل میں قائم تھے۔ان کے علاوہ رُکوت،غیرارُوم،کان خون،کشمانجہ بروغل،گرم چشمہ بروغل،گاریل بروغل اورلشکرگاز بروغل میں پرائمیری سکول قائم تھے جن میں 544طالبعلم زیر تعلیم تھے۔انٹر کالج یارخون لشٹ میں 75اور ہائی سکول چلمر آبادبروغل میں 112بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں۔ان اداروں میں 46ٹیچنگ وغیرہ سٹاف موجودہے جبکہ مارچ2019سے سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ کے اکاؤنٹ منجمد ہونے کی وجہ سے سٹاف کی تنخواہ اور بچوں کو ملنے والی کتابیں اور اسٹیشنری کی ادائیگی نہیں ہورہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تمام سکولوں اور کالج کی پختہ عمارتیں اور ان کے اندر فرنیچر اور لیبارٹری کی سہولتیں موجودہیں اور صوبائی حکومت کو یہ ادارے چلانے میں کوئی بھی مشکل درپیش نہیں ہوگی۔صرف سٹاف کی تنخواہیں اور بچوں کی کتابوں وغیرہ کا انتظام کرنا چاہیئے۔سابق کمشنر سلطان وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ سنٹرل ایشیاء انسٹیٹیوٹ کے خلاف قانونی کاروائی کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔تب تک ان سکولوں اور کالج کا انتظام سنبھالا جائے جس کا سالانہ خرچہ صرف چوراسی لاکھ روپے ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





