چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)مینجمنٹ سکلز کے موضوع پردوروزہ ورکشاپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیویلپمنٹ سنٹر (DHDC) چترال کے تعاون سے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی میں اختتام پذیر۔اس موقع پرشرکاء ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ریجنل پروگرام آفیسرآغاخان ہیلتھ سروس چترال معراج الدین،پروگرم سہولت کارڈاکٹرنورالاسلام،ڈاکٹرفرمان اورڈپٹی ڈائریکٹر (DHDC)شاکرالدین نے کہاہے کہ اس ورکشاپ کامقصدہیلتھ ڈیویلپمنٹ میں انتظامی امورمیں بہتری لاناہے،تمام اداروں میں مینجمنٹ سکلز کواولین ترجیح دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں پیش آنے والے مسائل کااحسن طریقے سے حل کرسکیں۔انہوں نے شرکاء ورکشاپ سے زوردیتے ہوئے کہاکہ اس ٹریننگ سے فائدہ اٹھاکراپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ادارے کے لئے بھی ایک فعال کردار ادا کرسکیں۔ایک انسان عام سے خاص بننے کے کئی مراحل طے کرناپڑتاہے اگرانسان کومحنت اورخداکی ذات پریقین ہے تودنیاکی کوئی طاقت اس کوآگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ہے۔یہ ورکشاپ صلاحیتوں میں مزید بہتری لانے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ممدو معاون ثابت ہوگا جس سے محکمہ صحت کے انتظامی معاملات میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام اسٹاف کومینجمنٹ سکلزکے حوالے سے تربیت دینا بہت ضروری ہے تاکہ علاج معالجہ کی سہولیات دور دراز علاقوں کے عوام تک پہنچاکرحوصلہ افزاء نتائج سامنے لانے میں کامیاب ہوسکے۔ورکشاپ میں ٹی ایچ کیو،بی ایچ یوایس،آرایچ سی ہسپتال اورسول ڈسپنسری کے ڈاکٹرز،نرسسز،پیرامیڈیکل،ٹیکنیشن اور اسٹاف شرکت کی۔آخرمیں مہمان خصوصی نے شرکاء ورکشاپ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات