چترال(نمائندہ چترال میل)ضلعی سیر ت کونسل کے زیر اہتمام پیغام نبوت کانفرنس کا انعقاد۔ رسول ﷺ کے تعلیمات قیامت تک آنے والے انسا نیت کے لئے راہ نجات ہے مقر رین کا خطا ب۔ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیراہتمام 12 ربیع الاو ل کے مناسب سے گیارہویں سالا نہ عظیم الشان پیغام نبوت کانفرنس گذشتہ روز مرکزی جامع مسجد اڑیان چترال میں منعقد ہوئی۔کانفرنس بعدازنماز عصر شروع ہوا اور رات گئے تک جاری رہا کانفرنس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے حصے کی صدرات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چترال کے امیر مولانا مفتی شفیق آحمد نے کی۔دوسرے حصے کے صدر محفل متحد ہ مجلس عمل چترال کے صدر مولانا قاری عبدالرحمن قریشی تھے۔کانفرنس سے مہمان خصوصی مولانا پروفیسر نقیب اللہ رازی کے علاوہ پی ٹی وی (PTV) اسلام آباد کے پروڈیوسر حبیب الرحمن شیخ القران مولانا ولی محمدضیف مولانا فدا آحمد،مولانا عبدالسلام، ماسٹر شمس الدین و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے نبی کریم ﷺ کے سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کرتے ہوئے مقر رین نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے تعلیمات قیامت تک آنے والے انسا نیت کے لئے راہ نجا ت ہے۔آپ ؐ کے آمد سے پہلے معاشر ے میں کسی کے بھی حقوق محفوظ نہ تھے آج دُنیا میں جو حقو ق حقوق کے بات کر تے ہیں وہ جان لیں کہ جن حقوق کی تم بات کر تے ہو اُن حقوق کے بانی بھی محمد رسول ﷺ ہے۔مقر رین نے کہا مسلمانوں پر لازم ہے کہ وہ آپ ؐ کے سیرت طیبہ کو مطالعہ کریں اس لئے نہ صرف سیرت کانفرنس ہی ضرورت ہے بلکہ اُمت کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اپنے گھر میں قرآن و حدیث کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ کے سیر ت کے حوالے سے مستند کتابو ں کا زخیر ہ بھی رکھے تاکہ ہم اور ہمارے آنے والے نسلیں ایک آلہ کامل مسلمان اور معاشرے میں ایک اعلیٰ انسان بن کے زندگی گذر سکے۔آخر میں ضلعی سیر ت کونسل کے چیئر مین حافظ نوا ز مدنی نے کا میاب کانفرنس کے انعقاد میں تعاؤں کر نے پر عما ئدین علاقہ شرکاء محفل علما ء کرم میڈیا نما ئند گان اور ضلعی انتظا میہ کا شکر یہ ادا کیا اُنہوں نے بہترین سیکرٹری فراہم کر نے پر ڈی پی او رچترال کا بھی خصوصی شکر یہ ادا کیا کانفر نس کے آخر میں ملکی سلامتی خوشحالی کے لئے اور حاجی عبدا لوہا ب مرحوم اور مولانا سمیع الحق کے درجات کے لئے بھی دُعا کیا گیا۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی