چترال (نمائندہ چترال میل) مہترچترال کے سابق سیکرٹر ی رشید احمد نے چترال کے شاہی خاندان کے ساتھ چودہ سال ملازمت کے عرصے کو اپنی پوری زندگی کے لئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے ہزہائی نس فاتح الملک علی ناصر اور شاہی خاندان کے جملہ ممبران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ منگل کے روز جاری شدی ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں 2004ء اس خاندان کے ساتھ پہلے ہوٹل منیجر اور پھر سیکرٹری کو ہزہائی نس کے طور پرشاہی خاندان کے جملہ انتظام وانصرام کو سنھبالنے کی ذمہ داری گئی تھی اور یہ مشکل ذمہ داریاں انہوں نے پہلے سا بق مہتر ہزہائی سیف الملک ناصر اور پھر موجودہ مہتر فاتح الملک علی ناصر کے ساتھ انجام دینے کا موقع ملا اور اس دوران انہیں کام کرنے کی مکمل آزادی دی گئی اور ان پر پور ا پورا اعتماد کیا گیا جس کی وجہ سے ان میں خود اعتمادی بڑھ گئی اور وہ بہتر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دینے میں کامیاب ہوگئے۔ رشید احمد نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیاکہ شاہی خاندان کے تمام شہزادوں نے بھی ان کے ساتھ بھر پور تعاون کیااور مجھے مہترچترال کانمائندہ سمجھ کربہت عزت دی۔ اس کے علاوہ چترال کے تمام علماء کرام،سیاسی نمائندگان،ضلعی انتظامیہ،چترال پولیس،وکلاء برادری،صاحب نادرایڈوکیٹ،برق احمدایڈوکیٹ اورمحمدحکیم خان ایڈوکیٹ اور پامیر ریورویو ان ہوٹل اور اور شاہی قلعہ کے ملازمین کا بھی شکریہ اد اکیاہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





