(چترال میل رپورٹ)خیبر پختو نخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشا م انعا م اللہ خا ن نے تما م ڈی ایچ کیو ز ہسپتا لو ں کے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ سے کہا ہے کہ اپنے اپنے اداروں کو فو ری طو ر پر ہیلتھ فیسلٹیز مینو ل کے مطا بق بنا ئیں اور ہسپتا ل میں مو جو د تما م سہو لیا ت، اُ س کی کا کر دگی سے متعلق حا لت اور افرادی قو ت سمیت جز وی ی مکمل یا کمی پر مبنی تفصیلی رپو رٹ تین ہفتو ں کے اند ر اندر حکو مت کو بھیجوائیں۔ اس رپو رٹ میں ان سہو لیا ت کی کمیو ں یا عدم مو جو دگیو ں کی وجو ہا ت اور اُن کی فو ری فراہمی کیلئے تجا ویز بھی درج ہو نی چا ہیے۔ رپو رٹ میں ہر ادارے کی ضروریا ت تر جیحا ت کے مطا بق درج کر کے بھجو ائیں تا کہ حکو مت دستیا ب وسائل کے تحت تر تیب سے فراہمی کا بندوبست کر ے۔ صوبا ئی وزیر نے تما م ایم ایس کو ہسپتا لو ں میں مو جو د ملا زمین کی ڈیو ٹی شیڈول بنا نے، اس پر عملدرآمد یقینی بنا نے اور ڈیو ٹی میں کو تا ہی بر تنے والو ں کے خلا ف ای اینڈ ڈی رولز کے مطا بق بر وقت تا دیبی کا روائی کر نے کی سختی سے ہدایت کی۔ اُنہو ں نے تما م ڈی ایچ کیو ہسپتا لو ں میں صحت کی سہو لیا ت کی فرا ہمی کیلئے ہیلتھ مینو ل کے مطا بق اقداما ت اُٹھا نے کے ساتھ ساتھ مریضو ں کے ہسٹری ریکا رڈ اور حفظا ن صحت کے مطا بق صفا ئی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبا ئی وزیر نے کا م چو ر، ڈیو ٹی سے غفلت اور عا دی، غیر حاضرسمیت نکمے اہلکا روں کو کا ر آمد بنا نے یا اُنہیں فا رغ کر نے کیلئے اقداما ت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ اس مقصد کیلئے قواعد و ضوابط میں تبدیلی سے بھی دریغ نہیں کیا جا ئیگا۔ اُنہو ں نے کہا کہ مو جو دہ حکو مت عوام کو پرا ئمر ی اور سیکنڈری لیو ل پر صحت کی بہتر سہو لیا ت اُن کی دہلیز پر فرا ہم کر نے کا تہیہ کر چکی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی سمجھو تے کی گنجا ئیش نہیں ہو گی۔ اجلا س میں بعض افسروں کی طر ف سے کا کر دگی میں کمزوری کا نو ٹس لیتے ہو ئے ہدایت کی گئی کہ ہر انتظا می افسر کو اپنی ذمہ داریو ں اور قواعد و ضوابط سے بخو بی واقف ہو نا چا ہیے تا کہ ذمہ داریا نبھا نے میں جھجک محسو س نہ ہوں۔ وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت پر عوام کا اعتما د تب بحا ل ہو گا جب ہر ملا زم اپنی ذمہ داری عبا دت سمجھ کر انجا م دے۔ صوبا ئی وزیر نے محکمہ صحت میں ہر قسم کی بھر تیو ں پر فو ری طو ر پر تا حکم ثا نی پا بند ی لگا تے ہو ئے محکمہ کو ہدایت کی کہ وہ مو جو دہ افرادی قو ت کی صحیح تعینا تی اور ذمہ داریو ں کی ادائیگی کا جا ئزہ لیکر نئی ضروریا ت کی نشا ندہی کر ے جس کے بعد زمینی حقا ئق کے مطا بق بھر تیا ں عمل میں لا ئی جا ئیں گی۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





