بونی (سرفراز شاہد ہے) صدر تحریک انصاف اپر چترال اور پی ٹی آئی موڑکھو یوسی کے وفد کا آر ایچ سی (RHC)موڑکہو کا دورہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ لوگوں کے مسائل سنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کی۔ اس موقع آر ایچ سی کے تمام پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھے۔ اس موقع پرموجود ڈاکٹر آفتاب علی (ایم بی بی ایس، ایف سی پی ایس) پیڈیاٹرک سرجری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آر ایچ سی (RHC)موڑکہو کے تمام سٹاف نہایت ہی شائستہ، ایماندار اور اچھے پیرامیڈیکل موجود ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ انہوں نے میڈیسن کی بروقت ترسیل پر پی ٹی آئی حکومت کا شکریہ ادا کیاجوکہ لائق تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ لیڈی ڈاکٹر اور نرس کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جائے تاکہ خواتین کو سہولت میسر ہوسکے۔اس کے علاوہ ایکسٹرا یونٹ کو بھی Repair کیا جائے،انستھیزیا مشین، مائیکرولیب، ایمبولینس اور پانی کی کمی کو پورا کیا جائے تاکہ عوام کو تمام سہولیات یہاں سے میسر ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے اندر بعض جدید مشینیں نصب ہیں جوکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بھی موجو د نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی اور پوری سٹاف کی طرف سے آئے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات