چترال (محکم الدین) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (اے وی ڈی پی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کالاش نوجوان رہنما وزیر زادہ کو اقلیتی مخصوص نشست پر ایم پی اے منتخب کرنے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ پہلی مرتبہ کسی کالاش نوجوان کا اسمبلی پہنچنا ہی بہت بڑی تبدیلی کی عکا س ہے۔ گذشتہ روز چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی کی زیر صدارت بورڈ کے اجلاس میں جملہ ممبران نے شرکت کی۔ اور انہوں نے اے وی ڈی پی کے سابق منیجر وزیر زادہ کالاش کی بطور اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا انتخاب پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پی پی آر پراجیکٹ کے تحت ایون، رمبور، بمبوریت، بریر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اور یہ فیصلہ کیا گیا۔ کہ ان منصوبوں کی بورڈ کے ممبران فیزیکل وزٹ کریں گے۔ اور 19ستمبر کو بورڈ کے جملہ ممبران ان منصوبوں کی وزٹ کیلئے رمبور اور بمبوریت جائیں گے۔ اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا۔ کہ انہوں نے کالاش ویلیز کے لوگوں کی سفری مشکلات اور علاقے کی سیاحتی اہمیت کے پیش نظر سڑکوں کی تعمیر کی منظوری دی۔اور یہ روڈ سروے، اینوائرنمنٹل اسسٹمنٹ اور ٹینڈر تک ہو چکے ہیں۔ لیکن الیکشن کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔ انہوں نے نومنتخب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اپیل کی۔ کہ کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کاکام ایمرجنسی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔ تاکہ سڑک کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے اور علاقے میں روزگار کے مواقع مل سکیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے پُر زور مطالبہ کیا گیا۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے اقلیتی رکن اسمبلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے مزید احسان کیا جائے۔ اجلاس میں سابق منیجر وزیر زادہ کی اے وی ڈی پی کیلئے خدمات کو سراہا گیا۔ اور اس امر اظہار کیا گیا۔ کہ اُن میں پبلک ڈیلنگ کی بے مثال خوبیاں موجود تھیں۔ جس کی وجہ سے مشکل سے مشکل مسئلے کا وہ اداراتی طور پر حل نکالتے اور لوگوں کی عزت کرتے تھے۔ اس لئے ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے کیلئے اس قسم کے اخلاق اور خدمات کی حامل منیجر کی ضرورت ہے۔ اس لئے طویل تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے متفقہ طور پر بورڈ آف ڈائریکٹر کی طرف سے وزیر زادہ کی خالی ہونے والی نسشت پر جاوید احمد ایس او کی بطور منیجر اے وی ڈی پی تعینات کی منظوری دی گئی۔ تاہم وہ ایس او کی ذمہ داریاں بھی انجام دیتے رہیں گے۔ اجلاس کے بعد چیرمین رحمت الہی کی قیادت میں رورل ہیلتھ سنٹر ایون میں پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مرمت اور تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اور لیبر روم، ڈینٹل یونٹ، الیکڑیفیکیشن وغیرہ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیرمین ظہیرالدین، عبدالبصیر، اکرام اللہ جان،شیر محمد، میر بادشاہ، شمس الربی، اونت بیگ، سلطان خان، عنایت اللہ، خواتین ممبران زرتاج بیگم، رافعہ بی بی، شاہی گل، جم شاہی و ایس او نجمہ سحر موجود تھیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات