چترال (نمائندہ چترال میل) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیر اہتمام چترال میں ضلعی سطح کے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ منعقدہ مشاورتی ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام قدرتی آفات سے نمٹنے اور ان کی تباہ کاریوں کو کم سے کم کرنے اور مقامی لوگوں کو تیار کرنے کے لئے کوئی بھی منصوبہ بندی اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی جب تک مطلوبہ ڈیٹا مصدقہ بنیادوں پر دستیاب نہ ہوجبکہ چترال کو قدرتی آفات کی کثیر تعداد میں خطرات کاسامنا ہے جبکہ سینکڑوں سکول بھی خطر ات کی زد میں ہیں۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ ورکشاپ میں این ڈی ایم اے کے پراجیکٹ ڈائرکٹر احتشام خالد اور ایکسپرٹ رسک منیجمنٹ نمرا خالد نے ضلع چترال میں رسک اسسمنٹ اسٹڈی کے بارے میں پروگرام پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسودنے کہاکہ ڈیزاسٹر سے متعلق تمام سرکاری ادارے اپنے اپنے محور میں کام کررہے ہیں جن کے پاس نہ صرف ڈیٹا موجود ہو نا چاہئے بلکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ پلان بھی مرتب اور تیار ہونی چاہئے جبکہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ذیادہ سے ذیادہ تعاون کو تیار ہے۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین کاکہنا تھاکہ قدرتی آفات کے رونما ہونے کے بعد ان کے نقصانات کو کم کرنے، متاثریں کی مدد، ادویات اور ضروری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ زلزلے کے علاوہ باقی آفات میں کمی لانا ہمارے اختیار میں ہے اورقوانین فطرت کی پابندی کرتے ہوئے، جنگلات کی تحفظ اور مزید شجرکاری اور محفوظ مقامات پر گھر تعمیر کرنے یا گاؤں آباد کرکے ہم یہ کام سرانجام دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات