قو می اسمبلی یا صوبائی اسمبلی میں کوئی بھی نشست ملنے پر مولانا عبد الاکبر چترالی پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ سینیٹر مشتاق احمد کا چترال میں پریس کانفرنس سے خطاب

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخوا،سنیئر نائب صدر متحدہ مجلس عمل اور سنیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے۔ کہ گذشتہ تیس سالوں سے پاکستان کی سیاست میں 433آف شور کمپنیوں کے مالکان قابض رہے ہیں۔ لیکن ان میں سے ایک کا تعلق بھی جماعت اسلامی سے نہیں ہے۔ بہت افسوس کا مقام ہے۔ کہ پاکستان کے لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم اور آفشور کمنیوں کے مالکان پاکستان کے مالی وسائل پر قابض ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز جماعت اسلامی چترال کے آفس میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چترال مولانا قاری جمشید احمد، جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، سابق امیر مولانا شیر عزیز اور مولانا اعبد الاکبر چترالی و دیگر کارکناں موجود تھے۔ مشتاق احمد خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے پُر زور مطالبہ کیا۔ کہ وہ الیکشن کے صاف و شفا ف انعقاد کو یقینی بنائیں۔ اور بیرونی و اندرونی قوتوں کو الیکشن پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔ انہوں نے اے این پی، پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ن پر الزام لگایا۔ کہ انہوں نے باری باری ملکی خزانے کو لوٹا۔ اور کرپشن کی انتہا کردی۔ جس کی وجہ سے تمام ملکی ادارے بد انتظامی کے گھڑ بن گئے ہیں۔ اور متحدہ مجلس عمل اُن کا جواب ہے۔ جو اُن کا کڑا احتساب کرے گی۔ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کی بیٹیوں تک کو دشمنوں کے ہاتھ میں فروخت کیا۔ جن کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ جماعت اسلامی میں کوئی گارڈ فادر اورمافیاز نہیں ہیں۔ اور 1973کا آئین ہمارا منشور ہے۔ ہم کرپشن کو دہشت گردی تصور کرتے ہیں۔ ڈیم پاکستان کی ضرورت ہیں۔ ملک میں ہائیڈل، سولر، ونڈ اور نیو کلیئر انرجی کے ذخائر موجود ہیں۔ ہم تعلیم، صحت، چھت اور روز گار کو ہر پاکستانی کا حق سمجھتے ہیں۔ اور ہم خیبر پختونخوا کو ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا۔ کہ 20لاکھ مقدمات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں پینڈنگ ہیں۔ ہم اقتدار میں آکر ایک موثر نظام کے تحت ان کو نمٹانے کی راہ ہموار کریں گے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کیلئے باہر کے بینکوں میں موجود 500ارب ڈالر واپس لا کر پندرہ سال تک ملک کو ٹیکس فری بجٹ دیں گے۔ اور خیبر پختونخواکو پاکستان کیلئے سعودی عرب بنائیں گے۔ سنیٹر مشتاق نے کہا ۔ کہ کرنل جوزف اور ریمنڈ ڈیوس دہشت گرد ہیں۔ اُنہیں جس نے بھی تحفظ دیا اُن کا محاسبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے چترال میں جماعت کے اندر اختلافات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا۔ کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔ تاہم اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کو چترال کی صوبائی سیٹ ملنی چاہیے ۔ لیکن ایم ایم اے کی طرف سے ایک سیٹ ملنے کی صورت میں عبدالاکبر چترالی جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔ تا ہم وجیہ الدین کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ موجود نہیں تھے۔