چترال(نمائندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ نے مولانا چترالی کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون اُن کی کامیابی کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا ہے کہ امیر صوبہ سینیٹر مشتاق احمد خان کے فیصلے کو وہ دل وجان سے قبول کرتے ہیں جس کے مطابق مولانا عبدالاکبرچترالی کو ایم ایم اے کے پلٹ فارم سے جماعت اسلامی کا اُمیدوار نامزدکردیا۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے مخالفین پر یہ واضح ہونا چاہئے کہ جماعت اسلامی کی صفحوں میں کوئی قوت ڈراڑ نہیں ڈال سکتا اور یہ پہلے سے زیادہ منظم اور آپس میں اتحاد ویگانیت کی بے مثال ثبوت پیش کرتے ہوئے انتخابی معرکہ سر کرلینگے۔مغفرت شاہ نے کہا کہ جمہوری جماعت ہونے کے ناطے جماعت اسلامی کے فیصلوں پرتنقید اور اختلاف رائے ہوتی رہتی ہے۔لیکن زمہ دار فورم میں فیصلے کے بعد کو ئی بھی اس کے خلاف عمل کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔اُنہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مولانا عبدالاکبرچترالی کو ان کی سابقہ کارکردگی اور کرپشن سے پاک قیادت پر چترالی قوم دوبارہ بھاری اکثرت سے کامیاب کرینگے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





