چترال (محکم الدین) چترال کے عوامی حلقوں، سیاسی قائدین اور الیکشن امیدواروں نے تجار یونین چترال کے صدر شبیر احمد اور تریچمیر ڈرائیور یونین چترال کے صدر صابر احمد اور اُن کی جملہ کابینہ کی تعریف کی ہے۔ کہ انہوں نے گذشتہ تین چار دنوں سے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے انتخابی اُمیدواروں کی عز ت افزائی اورحوصلہ افزائی کیلئے اتالیق پُل چترال میں استقبالی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اور بلا امتیاز پارٹی وابستگی سب امیدوراوں کے گلے میں ہار پہنا کر اور خوش آمدید کرکے ایک اچھی روایت قائم کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہر اچھے کام کی تعریف کی جانی چاہیے۔ اور ان دونوں یونین کے عہدہ داروں نے اپنے امیدواروں کو عزت دینے کا اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ایک دوسرے کو خوش آمدید کہنے اور حوصلہ افزائی کرنے سے باہمی تعارف اور روابط کو فروغ دینے اور مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ استقبالی کیمپ آنے والوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ گلے میں ہار پہنائے گئے اور گُل پاشی کئی گئی۔ جس پر اُمیدوار وں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور دل کی گہرائیوں سے تجار یونین، ڈرائیور یونین کی طرف سے عزت افزائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایم ایم اے چترال کے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبداللطیف، اسرارالدین اور شیردل جغور نے خصوصی طور پر اُن کی حوصلہ افازائی کو سراہا ہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات