چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے سکولوں کی سطح پر ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کے اجراء کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ چترال نے اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز کو موسم سرما کی تعطیلات کے فوراََ بعد اس تصور کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنرچترال نے اس سلسلے میں آج ضلع چترال کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش میں ضلع چترال میں سکونتی اسناد کی تقسیم کی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے تمام طلباء وطالبات کو آئندہ ہفتے تک سکونتی اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے افسروں اور تمام سکولوں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر وں کے ساتھ اس سلسلے میں پہلے ہی سے اجلاس منعقد جاچکے ہیں۔ جن میں تمام ضروری فیصلوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ یہاں پر امر قابل ذکر ہے کہ یہ تصور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سلمان خان لودھی نے پہلی بار ضلع مالاکنڈ میں کامیابی سے آزمایا ہے۔ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنر وں اور پولیٹیکلایجنٹوں کو اپنے اپنے علاقوں میں اسے روبہ عمل لانے کی ہدایت کرچکی ہے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





