چترال(نمائندہ چترال میل) چترال ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام جمعرات کے روز چترال شہر میں ٹریفک آگہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر چترال رشاد احمد سودھر کر رہے تھے۔DPOچترال منصور آمان اور ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،وکلاء،صحافی،سرکاری افسران اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک ہدایات پر مشتمل پمفلٹ عوام میں تقسیم کی گئی۔ ریلی چترال بازار سے ہوتا ہوا کڑوپ رشت پہنچ کر جلسہ کیا۔حاضریں سے مقرریں ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سودھر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور آمان، ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،چترال بار کے صدر ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نئے ٹریفک پلان کے مطابق چترال شہر کے اندرونی سڑکوں کو ٹریفک کے لئے یکطرفہ کیا گیا ہے۔تاکہ ٹریفک کی روانی آسانی سے جاری رہ سکے۔سکول،کالج کے طلباء سرکاری ملازمین وقت پر سکولوں ور دفاتر میں پہنچ سکیں اور مریضوں کو ہسپتال تک رسائی آسان ہو سکے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال بازار میں عوام کی سہولت کے لئے کار پارکنک اور صفائی ستھرائی کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔جس پر TMAدن رات کام کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چترال شہر کی بیوٹفیکشن کے لئے صوبائی حکومت تعاون کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہم چترال کو خونصور ترین شہر بنائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی سیاح چترال آسکیں جس کا ہمارے معاشی حالت پر مثبت ا ثر پڑے گا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات