پاکستان غربت مکاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کی طرف شاندار کارکردگی پر کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کو بیسٹ پارفرمنس ایوارڈ سے نواز ا گیا

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان غربت مکاؤ فنڈ (پی پی اے ایف) کی طرف شاندار کارکردگی پر کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی) کو بیسٹ پارفرمنس ایوارڈ سے نواز ا گیا جبکہ اس سے قبل بھی اس ادار ے کو مل چکی ہے۔ ادارے کو ایوارڈ حوالے کی ایک تقریب جمعرات کے رو ز دنین میں واقع کے آئی ڈی پی کے دفتر میں منعقدہوئی جس میں سابق ایم پی اے اور کوہ سے ضلع کونسل کے رکن مولانا عبدالرحمن نے ادارے کے چیرمین عبدالغفار کو پی پی اے ایف کی طرف سے ایوارڈ دیا جبکہ کوہ سے تحصیل کونسل کے رکن عبدالقیوم شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر کوہ یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور ادارے سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے جن میں علاقے کے تمام ویلج ناظمین بھی شامل تھے۔ ایوارڈ کے علاوہ ادارے کے تمام بورڈ ممبران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دے دیئے گئے۔ا س موقع پر مقرریں نے علاقے کی ترقی میں کے آئی ڈی پی اور اس کے عہدیداروں اور خصوصاً چیرمین عبدالغفار کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کوشاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے بھی کے آئی ڈی پی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔ اے کے آر ایس پی کے منیجر انسٹیوشن ڈیویلپمنٹ فضل مالک، سیاسی کارکن شریف حسین، غفارلال نے بھی خطاب کیا۔