جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی مجلس شوری کا اجلاس ہفتہ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا

Print Friendly, PDF & Email

چترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی مجلس شوری کا اجلاس ہفتہ 24 فروری 2018ء کو منعقد ہوا،

جے یو آئی چترال کے خیر سگالی پیغام اور مفتی کفایت اللہ کی کوششوں کے نتیجے میں جے یو آئی چترال اختلافات ختم ہوگئے اس لئے اس اجلاس میں ناراض ساتھیوں کی بھی بھرپور شرکت رہی اور ذیل فیصلے
کئے گئے۔ ١: غلبہ اسلام کانفرنس پشاور کو کامیاب بنانے کے لئے چترال میں یوسیز سطح پر کنونشن،علماء کنونشن،آساتذہ کنونشن اوریوتھ کنونشن منعقد کئیجائنگے۔صوبائی جماعت کے ھدایات کے مطابق بھرپور چندہ مہم کا آغاز آج ہی سے کردیا گیا،صوبائی جماعت کے ٹارگیٹ کو مکمل کیا جائے گا۔ ٢:خواتین مارکیٹ کے قیام پرپابندی کا مطالبہ کیاگیا،اراکین شوری نے اتفاق کیا کہ خواتین مارکیٹ کی مخالفت ہر سطح پر کیا جائے گا۔انتظامیہ کی طرف سے مارکیٹ کے قیام کے اصرارپربھر پور مزاحمت کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ٣:28فروری کو یوتھ کنونشن پشاور میں چترال سے نوجوانوں کا ایک قافلہ شرکت کرے گا۔ ٤:گولین گول سے چترال کے تمام دیہات کو بھی بجلی مہیا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔