چترال(نمائندہ چترال میل)اسلام نے جو نظام عبادت اور سنت کے تعلیمات بنی نو ع انسان کو دی ہے۔اگر آدمی اُسے مکمل طور پر اپنا ئے تو اُخر وی سعادتوں کو امین بننے کے ساتھ ساتھ اُسے دنیا کی خیرو برکت نصیب ہوتی ہے یہ بات خطیب شاہی مسجد چترال (مولانا) خلیق الزمان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا اللہ سبحا نہ و تعالیٰ کے طرف سے خاتم الا نبیا ء محمد ؐ پر نازل کر دہ دین بر حق ہے جس سے ہر مسلمان کی دنیا و آخرت درست ہوجاتی ہے۔اور وہ کام جسے ہم دنیا وی کام سمجھتے ہیں وہ بھی اعمال صالحہ کے شکل اختیار کر جاتے ہیں۔انہی کاموں میں زمین کو آباد کر نا سر سبز و شاداب بنا نا اس پر پودے لگا نا کھیتی باڑی کرنا اسے استعمال میں لانا زمین میں شجر کاری کرنا داخل ہے جو بظاہر دنیا وی کا م نظر آتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بھی دین ہے اسلام اور ایمان کا حصہ ہے عمل پر ثواب ملتا ہے اُنہوں نے کہاکہ حضورؐ نے فرمایا ہے جس کے مردہ زمین کو آباد کیا تو اُسے اسکا ثواب ملے گا۔ جو اس نے کھا یا اسکو بھی اسکا ثواب ملے گا جو مسلمان کوئی پودا لگا ئے اور اس پودے سے کوئی انسان یا جانور کھا ئے تو لگا نے والے کو اس کا اجر وثواب ملے گا پودا لگا نا صدقہ جاریہ ہے۔
ماحول کو صاف رکھنے کیلئے عوام اور خلوفت دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شجر کاری کریں پودے لگا نا حضور ؐ سے ثابت ہے راستے سے سایہ دار درخت کو کاٹنا بھی ممنو ع ہے جنگلات کے بے دریغ کٹائی بھی ممنو ع ہے ماحولیا تی تو ازن کوبرقر ار رکھنے کیلئے 25% حصے میں جنگلات کا ہونا بہت ضرور ی ہے انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چترال سے جنگلات کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ان جنگلات کی حفاظت کریں اور متبادل پودے لگا نے کا خصوصی اہتمام کریں۔اُنہوں نے اپیل کی کہ امسال ہر ایک چترالی کم از کم ایک پودا لگا کر اسکو کا میاب کر یں تاکہ چترال ماحولیاتی الودگی سے بچیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے تمام اقوام اور سر براہاں پریشان ہیں جس سے انسا نیت کو نقصان ہو رہا ہے۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی الودگی کے نتیجے میں ہونے والے اموات کے حوالے سے کوئی پریشان نہیں ہے 2015 ء کے ایک سروے کے مطابق دنیا بھر میں الودگی سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد 90 لاکھ سے بھی زیادہ ہے ہارٹ اٹیک / بلڈپریشر فالج، شوگر وغیر ہ تمام بیماریاں ماحولیاتی الودگی کی وجہ سے ہورہے ہیں انہوں نے محکمہ صحت سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے مثبت قدم اُٹھا ئیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





