چترال (نمایندہ چترال میل) ہفتے کے روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا دورہ چترال انتہائی خراب موسم کی وجہ سے نہ ہو سکا۔ اور وزیر اعظم کا طیارہ باوجود کو ششوں کے چترال کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا۔ اس بنا پر دورہ اتوار کے دن تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کے استقبال کیلئے سرکاری آفیسران اور عمائدین چترال دن بھر انتظار کرتے رہے۔ جبکہ دو بجے دن پروگرام اگلے دن تک ملتوی ہونے کی اطلاع پر مایوس واپس لوٹ گئے۔ وزیر اعظم کے استقبال کیلئے گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ کیلئے فنڈنگ کرنے والے ڈونر ایجنسی سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے چیرمین فیصل الیحیحی ، عبداللہ محمد الشعیبی ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام، ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر نواز گنڈا پو، کمانڈنٹ سکاؤٹس کرنل معین الدین، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھر، پراجیکٹ دائریکٹر گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ جاوید افریدی موجود تھے۔ بعد آزان ڈپٹی کمشنر آفس چترال میں ایک تقریب ہوئی، جس میں ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے چترال ڈویلپمنٹ سٹریٹجی کی دستاویز سعودی چیف کو اور صدر سی سی ڈی این سرتاج احمد خان نے چترال کے جنگلات کو بچانے کے حوالے سے دستاویز کمشنر ملاکنڈ ظہیرالسلام کو پیش کی۔ سعودی چیف نے اس حوالے سے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ قبل ازین کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر السلام نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین کے آفس سے ملحق ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم (DPCR) کا افتتاح کیا۔ جبکہ کمشنر کو بتایا گیا۔ کہ امسال چترال میں 16لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اور شجر کاری کی مہم عنقریب شروع کی جائے گی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات