(چترال میل رپورٹ)محکمہ موسمیات پاکستان (PMD) کی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہ ہندکش سلسلہ میں 6.2 شدت کے زلزلے کے باعث کم شدت کے آفٹر شاکس (زلزلے) آنے کی توقع ہے۔ اسی دوران چترال کے شمال مغربی حصوں میں برف باری بھی ہورہی ہے۔اس لئے آفٹر شاکس کے باعث ہندوکش کے برف سے ڈھکے علاقوں میں برفانی تودے گرنے کا شدید خطرہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال کو ضلع کے برفانی علاقوں میں آئندہ برفانی تودے کے خطرات سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دورش کی گذشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل کے تین ملازمین وادی نگر دروش میں PTCL ٹاور کی چیکنگ کے لئے لواری ٹاپ کو آتے ہوئے ایک برفانی تودے کی زد میں آگئے جن میں سے ایک فرد کو بچالیاگیا جبکہ دو (۲) ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اربن سرچ ایند ریسکیو اور(USAR) کی ٹیم کے آٹھ ممبران،برف باری سے ڈھکے علاقے میں ریسکیو آپریشن کے لئے مخصوص آلات سے آراستہ کرکے مردان سے روانہ کردیئے گئے ہیں۔ USAR ٹیم،ضلع چترال پہنچ گئی ہے اور آپریشن بھی آج سے شروع کردیاگیاہے جبکہ PDMA مزید تعاون اورمزید ممکن معاونت کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔31جنوری کے زلزلے کے بارے میں PDMAکی تازہ رپورٹ کے مطابق ضلع پشاور میں ابتدائی نقصانات میں گرلز سکول لنڈی ارباب (DDMO) پشاور میں خوف و ھراس کی صورتحال پیدا ہونے پر سکول کی چار بچیاں معمولی زخمی ہو گئیں جبکہ ضلع سوات میں ایک مقامی ہوٹل میں ایک مہمان عمات میں زلزلے کے جھٹکے لگنے سے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ PDMA،ضلعی انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور ابھی تک پورے صوبے میں کسی سنگین جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





