چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس،،جس میں مختلف محکموں کے تقریباً 855افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے تقریباً 855افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی۔ترقی پانے والوں میں محکمہ عملہ کے 9 افسران کو گریڈ 17میں، محکمہ اطلاعات کے 4افسران کو گریڈ 18میں، پراونشل انسپکشن ٹیم کے ایک افسر کو گریڈ19میں، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایک افسرکو گریڈ19میں، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے تین افسران کو گریڈ 19میں، محکمہ پی اینڈ ڈی کے ایک افسر کو گریڈ20میں، محکمہ ماحولیات کے 8افسران کوگریڈ18،19اور20میں، محکمہ فنانس کے ایک افسر کو گریڈ19میں، محکمہ پاپولیشن کے 7 افسران کو گریڈ18اور20میں، محکمہ معدنیات کے10افسران کو گریڈ 18اور19میں، محکمہ صنعت کے ایک افسر کو گریڈ19میں، محکمہ زراعت کے40افسران کو گریڈ 18،19اور20میں،محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے 51ٹیچنگ کیڈر کے افسران کو گریڈ 18،19اور20میں، محکمہ ہائر ایجوکیشن کے372ٹیچنگ کیڈر افسران کو گریڈ18،19اور20میں، محکمہ صحت کے343ڈاکٹروں کو گریڈ18،19اور20میں، محکمہ زکوٰۃ کے ایک افسر کو گریڈ 18میں، محکمہ لیبر کے 2افسران کو گریڈ18میں اور محکمہ آبپاشی کے ایک افسر کو گریڈ20میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ رواں سال صوبائی سلیکشن بورڈ نے کل 3694افسران کو مختلف گریڈوں میں ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔