(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (KP E&SE)کا ایک اور سنگ میل، طویل انتظار کے بعد پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے تعاون سے پاکستان میں اسکول لیگ کی کرکٹ کی بنیاد رکھی ہے۔اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کی آٹھ علاقائی ٹیموں کے لئے ٹرافی اور شرٹ کے انعقاد کے بعد ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن (PZF)کے درمیان پشاور میں MOU پر دستخط کئے گئے۔
پہلے مرحلے میں، ہری پور ضلع میں 26دسمبر سے 31دسمبرتک علاقائی سطح پر ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔فائنل میچ 31دسمبر کوپشاور میں کھیلا جائے گا۔اسکول لیگ کا دوسرا مرحلہ جنوری 2018 میں شروع ہو گا جس میں خیبر پختونخوا کے تمام اسکول اور اضلاع حصہ لیں گے اور سب سے بہترین ٹیلنٹ کی شناخت کے بعد پیشہ ورانہ کوچوں کے ذریعہ تربیت دی جائے گی۔اس سلسلے میں پشاور زلمی فاؤنڈیشن کوچز اور ٹرینرز فراہم کرے گا۔خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن (PZF)دونوں صوبے میں کرکٹ کے فروغ میں ترقی اور کامیابیوں کی نگرانی کے لئے ایک سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیں گے۔ اس کے بعد اگلے سال سے لیگ کرکٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”گراس روٹ لیول پر لیگ کرکٹ کا تعارف نوجوانوں کے لئے ہمارے مقاصد میں سے ایک تھا۔ہم نے اپنی توجہ تعلیم کے اقدامات پر مرکوز کی، تو اس کے بعد ہم نے یہ قدم اٹھایا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو ہمارے تعلیمی نظام میں صحیح طریقے سے سراہا جاتا ہے“۔
صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے مزید کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کو پلیٹ فارم فراہم کررہے ہیں تاکہ یہ یقینی بن سکے کہ ان کی صلاحیت کبھی بھی ضائع نہ ہوگی بلکہ اپنی صلاحیت کو بہترین استعمال میں لاکر ملک کی خدمت کریں۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





