چترال(نما یندہ چترال میل) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اپنے دورہ چترال کے دوسرے روز اپر چترال کا دورہ کیا جہاں ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں ڈی سی اپر چترال شاہ سعود نے انہیں اس نوزائیدہ ضلعے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہیں ضلعے کے مختلف علاقوں میں قدرتی آفات کے خطرات سے آگاہ کیا۔ ملک امین اسلم نے کہاکہ یہ ضلع جہاں قدرتی وسائل اور سیاحت کے لئے بے پناہ پوٹنشل کا حامل ہے، وہاں یہ قدرتی آفات کے لحاظ سے بھی سب سے ذیادہ خطرے کی زد میں ہے جوکہ حال میں ایک اسسمنٹ کے نتیجے میں سامنے آئی ہے اور ان کا تعلق موسمیاتی تبدیلی سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات کے بد اثرات سے انسانی آبادی اور انفراسٹرکچرز کو بچانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ایسے انفراسٹرکچرز کی نشاندہی کرے تاکہ ان کو بچانے کے لئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ یو این ڈی پی کے فنڈ سے گلوف پراجیکٹ نے سیلاب کے بروقت اطلاع دینے اور مناسب اقدامات کرنے کے لئے مانیٹرنگ اسٹیشن مختلف مقامات پر قائم کرنے اور خطرے سے دوچار کمیونٹیز کو تیار کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے شندور فیسٹول کے ساتھ بروغل فیسٹول کو بھی شایان شان انداز میں منانے کے لئے بھی ضلعی انتظامیہ کو مختلف تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہاکہ شندور کو ہندراپ نیشنل پارک میں شامل کرنا ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا جبکہ ریکارڈ کو درست کیاجارہا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے گلوف سے متاثرہ گولین گول وادی اور ریشن کے گاؤں میں سڑکوں اور پلوں کے انفراسٹرکچروں کا معائنہ کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات