(چترال میل رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے 23افسران کی فوری طور پر عوامی مفاد میں تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پروفیسر آف باٹنی گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1ڈی آئی خان سید ذوالفقار حیدربی ایس۔20 کو تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پہاڑ پور ڈی آئی خان کر دی ہے۔اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1ڈی آئی خان کے ایسوسی ایٹ پروفیسر شماریات سید رسول بی ایس۔19کی بحیثیت انچارج پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کلاچی ڈی آئی خان،ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج لتمبرکرک عبدالضمیر بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج لتمبر کرک،ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ ڈگری کالج چکیسر شانگلہ بخت رواں بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چکیسر شانگلہ،ایسوسی ایک پروفیسر سٹیٹسٹکس گورنمنٹ ڈگری کالج طوطہ کان مالا کنڈ ولی احد بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آگرہ مالاکنڈ،ایسوسی ایٹ پروفیسر انگلش گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت عبدالرشید بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج تجوڑی لکی مروت،پروفیسر مطالعہ پاکستان گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت فرید اللہ خان بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج غزنی خیل لکی مروت،زالوجی پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ سوات رحمت علی بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ سوات،پروفیسر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر2ڈی آئی خان(زیر تبادلہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں)شریف اللہ خان بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج غوری والہ بنوں،پشتو کے پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ محمد زبیر بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج یار حسین صوابی،ایسوسی ایٹ پروفیسر بیالوجی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج صوابی تاج ولی خان بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج شیوا صوابی،ایسوسی ایٹ پروفیسر سٹیٹسٹکس گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد دیر لوئرمحمد سہیل بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خان پور دیر لوئر،ایسوسی ایٹ پروفیسر کیمسٹری گورنمنٹ ڈگری کالج اکوڑہ خٹک نوشہرہ محمد نثار بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خان کوہی نوشہرہ،پروفیسر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1ڈی آئی خان محمد یعقوب بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1ڈی آئی خان،ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیرجمیل احمدبی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج جوہڑ بونیر،پروفیسر سٹیٹسٹکس گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان محمد ابرار بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گڑھی کپورہ مردان،پروفیسر اکنامکس گورنمنٹ ڈگری کالج تھانہ مالاکنڈ میر افضل خان بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کاٹلنگ مردان،ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج صابر آباد مثال خان بی ایس۔20کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج صابر آباد،ایسوسی ایٹ پروفیسر پولیٹیکل سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1ڈی آئی خان گل زمان بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج درابن،ایسوسی ایٹ پروفیسر پاک سٹڈ ی /ڈی ڈی او گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ سوات شہاب الدین بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج خوازہ خیلہ،ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھمیٹکس گورنمنٹ ڈگری کالج لوندخوڑ شیر زمان بی ایس۔19کی بحیثیت پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بدرگا،ایسوسی ایٹ پروفیسر کمپیوٹر سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج پبی نوشہرہ فضل ہادی بی ایس۔19کی بحیثیت گورنمنٹ ڈگری کالج اکبر پورہ اور پرنسپل /ایسوسی ایٹ پروفیسر اردو گورنمنٹ ڈگری کالج اکبر پورہ شوکت علی بی ایس۔19کی بحیثیت ایسوسی ایٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نوشہرہ تعیناتیاں اور تبادلے کیے گئے ہیں۔ان امور کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



