گرم چشمہ (نمائندہ چترال میل) گرم چشمہ میں مقامی سطح پر پنشنرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں گرم چشمہ کے تمام پنشنرز سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق الدین استاد نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے اپنے مفادات کے لئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ یہ ایسوسی ایشن پنشنرز کے مفادات کے حصول میں ہماری مدد کرے گا۔ زردولہ جان استاد نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنشنرز ایسوسی ایشن کے مفادات کے لئے دن رات ایک کریں گے۔ سلطان مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تما م پنشنرز جب اس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم متحد ہوں گے تو ایسوسی ایشن کے ممبران کے بچوں کی پڑھائی، صحت اور دوسرے بنیادی ضروریات کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے قابل بچوں کے سکول اور کالج فیس ادا کرسکتے ہیں۔ صحت کے مسائل کے لئے غریب افراد کی مدد کریں گے۔ معروف سماجی کارکن اور ایسوسی ایشن کے عبوری صدر امیر اللہ صوبیدار نے کہ یہ ایسوسی ایشن تمام ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے انشاء اللہ ہم اس مشن میں کامیاب ہوں گے۔ حسین جان نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین کام کسی کی مدد کرنا اور ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات