محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر صوبے بھر میں شاہراہوں سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹانے کی مہم شروع کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

پشاور (نما یندہ چترال میل)محکمہ مواصلات و تعمیرات خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر صوبے بھر میں شاہراہوں سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹانے کی مہم شروع کردی ہے اس ضمن میں چیف سیکرٹری کو پرفارمنس مانیٹرنگ اینڈ ریفارمز یونٹ کی وساطت سے سپیڈبریکرز سے متعلق مسلسل عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جن میں شہریوں نے وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی تھی کہ مختلف شہروں اور دیہات اور شاہراہوں پر سپیڈ بریکرز نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی اور مسافروں باالخصوص مریضوں اور عمر رسیدہ افراد کی تکالیف میں اضافے کے علاوہ آئے روز ٹریفک حادثات بھی رونما ہوتے جس پر چیف سیکرٹری نے پہلے مرحلے میں محکمہ مواصلات کومختلف شہروں اور شاہراہوں سے سپیڈ بریکرز ہٹانے پر زور دیا سیکرٹری مواصلات انجینئر محمد آصف خان نے محکمہ کے تمام ڈویژنز کو ہدایت کی کہ صوبائی اور ضلعی سطح کی تمام شاہراہوں سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ختم کئے جائیں اور 4 نومبر تک انہیں اسکی حتمی رپورٹ پیش کی جائے جس پر فوری عمل درآمد شروع کیا گیااور بھاری مشینری کی مدد سے تمام چھوٹے بڑے سپیڈ بریکرز کی مسماری کے علاوہ مقامی کمیونٹی کو بھی متنبہ کیا گیا کہ آئندہ سڑکوں پر اسطرح کے بلاجواز سپیڈ بریکرز کھڑے کرنے گریز کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور مسافروں کی تکالیف میں اضافہ نہ ہونے پائے۔