پشاور (نما یندہ چترال میل)محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخواکے مجاز حکام نے فوری طور پر عوامی مفاد میں خیبر پختونخوا ٹریژری(اسٹبلشمنٹ)کے9افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے ا حکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریژریز اینڈ اکاؤنٹس خیبر پختونخوا پشاور نواب خان(ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس بی ایس۔19) کو تا حکم ثانی اسی پوسٹ پر برقرار رکھا گیا ہے کیونکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹی اینڈ اے کی پوسٹ گریڈ19تک اپ گریڈ کر دی گئی ہے جو مذکورہ افسر کیلئے پرسنل ہوگا اور مذکورہ افسر کے تبادلے کی صورت میں خود بخود ڈاؤن گریڈ ہو جائے گا جبکہ ڈپٹی صوبائی کو آرڈینیٹرPIACمحکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخواپشاور(OPS) محمد امان ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسربی ایس۔18) کو بھی اسی پوسٹ پر برقرار رکھا گیا ہے۔وہ ٹریژری آفیسر پشاور کی پوسٹ پرTryکیڈر میں اپنی ترقی کو عملی شکل دیں گے اور پھر ڈپٹی کو آرڈینیٹرPIAC محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلیں گے۔اسی طرح ڈی سی اے بنوں (ایکٹنگ چارج بیسز) محمد عمران(ڈسٹرکٹ کمپٹر ولر آف اکاؤنٹس۔بی ایس۔19) کو ریگولر بنیادوں پر ترقی پر اس پوسٹ پر باقائدہ بنیادوں پر برقرار رکھا گیاڈڈی اے او ہری پور (ایکٹنگ چارج بیسز محمد ہارون(ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر۔بی ایس۔18)،ڈسٹرکٹ کمپٹرولر ٓف اکاؤنٹس سوات(OPS) سلیم خان(ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بی ایس۔18)،ڈی اے او صوابی (ایکٹنگ چارج بیسز) میر زالی خان، (ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بی ایس۔18) اور ڈی اے او چارسدہ (OPS)امیر طیب حسین شاہ کو ریگولر بنیادوں پر ترقیاں پانے کے بعد اپنی اپنی پوسٹوں پر بحال رکھا گیا ہے اس کے علاوہ ڈی سی اے ایبٹ آباد(OPS)شاہد پرویز بھٹی(ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس بی ایس۔19) ایکٹنگ چارج بیسزکو تبدیل کر کے ڈی اے او بٹگرام تعینات کیاگیا ہے۔ وہ ڈی سی اے ایبٹ آباد میں اپنی تقرری کو عملی شکل دینے کے بعد ڈی اے او بٹگرام کاچارج 21فروری2018کو سنبھالیں گے اور پھر 22فروری2018کو دوبارہ ڈی سی اے ایبٹ آباد کی پوسٹ کاچارج سنبھالیں گے۔محمد حنیف کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی اے او بٹگرام کی پوسٹ کو 22فروری2018تک بی ایس۔19میں اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔ ڈی اے او بٹگرام محمد حنیف ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاؤنٹس (بی ایس۔19) ایکٹنگ چارج بیس کو تبدیل کر کے ڈی سی اے ایبٹ آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔ان احکامات کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





