پشاور (نمائندہ چترال میل)پیرا شوٹ سے آنے والے انشاء اللہ پیرا شوٹ سے ہی واپس چلے جائینگے پی ٹی آئی چترال ورکروں کا مشترکہ اثاثہ ہے اور کسی کو اوپر سے خود کو مسلط کرنے نہیں دیا جائے گا ان خیالات کاظہار انصاف سپورٹس اینڈ کلچر چترال کے صدرمحمد ارشاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی جدوجہد پچھلے بیس سالوں سے جاری ہے لیکن اشرافیہ نے عمران خان کا ساتھ دینے کے بجائے اس کامذاق ہی اڑایا اب جبکہ عمران خان او ر ورکروں کی جدوجہد سے پاکستان میں تبدیلی کی ہوا ہر طرف چل پڑی ہے تو فصلی بیٹرے تحریک انصاف کو زینہ بناکر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں لیکن اکیسویں صدی میں عوام کو خصوصاً سیاسی طور پرباشعور ورکروں کو نہ تو دھوکہ دیاجا سکتا ہے اور نہ ہی و ہ دھونس اور دھاندلی برداشت کرینگے جو صاحبان آجکل اپنے ذاتی تعلقات کو استعما ل کرتے ہو ئے پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ان کو ہمارا یہ مشورہ ہے کہ وہ 2018کے الیکشن میں ٹکٹ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور پارٹی میں بحیثیت ورکر اپنی افادیت اور محنت سے اپنے لئے جگہ بنائیں 2023تک اگر انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے نظریئے کو فروغ دینے کے لئے پارٹی میں آئے ہیں تو پھر پارٹی ورکرز ان کو کسی عہدے کے لئے زیر غور لا سکتے ہیں اگر پیرا شوٹ سے آکر خود کو پارٹی اور ورکرز پر مسلط کرنے کی کو شش کی تو اس پیرا شوٹ میں ہم وہ ہوا بھردینگے کہ ترچ میر کی چوٹیوں سے ان کا نیچا اترنا مشکل ہو جائیگا
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





