چترال(نمائندہ چترال میل)چترال ٹاون اور دیگر تحصیلوں کو بجلی دینے کے بارے میں واپڈا کے موقف اور پیسکو(PESCO) حکام کے حیلوں،بہانوں کو بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے ماہرین نے مسترد کیا ہے۔چترال پریس کلب کے پروگرام مہراکہ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انجینئر فضل ربی نے کہا کہ چترال میں 35میگاواٹ بجلی کی تقسیم کا انفراسٹرکچر پیسکو اور پیڈو کے پاس موجود ہے۔صرف لائنوں اور ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے جو دومہینوں کے اندر ہوسکتا ہے،حکومت نے اس کے لئے فنڈ دیا ہوا ہے۔پیسکو اور پیڈو حکام مل کر کام کریں تو چترال ٹاون کے ساتھ دروش،لٹکو،علاقہ کوہ،مستوج،تورکھو اور موڑکھو کے400سے زیادہ دیہات میں 50ہزار صارفین کو بجلی دے سکتے ہیں،اس وقت چترال میں 10میگاواٹ بجلی ڈیزل جنریٹروں سے پیدا کی جارہی ہے۔بونی میں روازنہ 4گھنٹے،گرم چشمہ میں 16گھنٹے بجلی دی جارہی ہے۔چترال ٹاون کے آدھے سے زیادہ دیہات دنین،بکرآباد،جغور وغیرہ میں روزانہ 4گھنٹے بجلی آتی ہے،ریشن کے جنریٹر چلائے گئے تو اس کا بھی یہی حال ہوگا۔بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کئی انڈسٹریل یونٹ بند پڑے ہیں۔ارہ اور خراد کی مشینوں کو ڈیزل جنریٹروں کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔چترال کے منی ہائیڈل سکیموں سے صرف بلب روشن ہوتے ہیں۔کوکنگ اور ہیٹنگ کے لئے موجودہ حالات میں 36میگاواٹ بجلی بھی کم پڑے گی۔اس لئے واپڈاکا موقف حقائق پر مبنی نہیں قومی نمائندوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے۔ڈیزل جنریٹر کو پن بجلی پر ترجیح دینا حماقت ہے۔دنیا کے لوگ ہمارا مذاق اُڑاتے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات