چترال (محکم الدین) گرانفروشوں نے حسب عادت و روایت ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی روزہ داروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ جن کو کنٹرول کرنے میں ضلعی انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے۔ خصوصا سبزی اور پھل فروشوں نے ناجائز منافع خوری کی انتہا کردی ہے۔ تربوز 50روپے، خٹاکئے 60 روپے، آم260روپے کلو اور کیلا 250 روپے درجن فروخت کیا جارہا ہے۔ جو کہ معیار میں بھی ناقص ہیں۔ اسی طرح باسی سبزیات دوگنی قیمت پر فروخت کی جارہی ہیں۔ چھوٹا اور بڑا گوشت نایاب ہو چکا ہے۔ اور جہاں ملے منہ مانگی قیمت وصول کی جارہی ہے۔ اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مرغی فروش ڈیڑھ پاؤ کے وزن والے چوزے 270سے 300روپے پر فروخت کرتے ہیں۔ جبکہ بازاروں میں ناقص اور دو نمبر مشروبات کی بھر مار ہے۔ روزہ دار یہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ کہ آخر ان کو لوٹنے والوں سے حساب کون لے گا۔ بازار میں افطاری کیلئے جو اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔ اُن کی صفائی اور معیار کا لحاظ بھی نہیں رکھا جاتا۔ اور زیادہ تر جگہوں میں گزرے دن کی باسی اشیاء فروخت ہو رہی ہیں۔ جن سے کئی روزہ دار پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ محکمہ فوڈ جو ان چیزوں پر نگاہ رکھنے کی ذمہ دار ہے۔ صرف بازار میں اشیاء فروشوں کو مرضی کے ریٹ دینے کے سوا کوئی کام نہیں کرتی۔ جس سے عوام روز بروز لُٹے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے۔ کہ چترال شہر کے اندر قائم سبزی منڈی جو چھوٹے سبزی فروشوں کے منافع غصب کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اُس کے ریٹس کنٹرول کئے جائیں۔ تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










