چترال (نمائندہ چترال میل) چترال ٹاؤن کو بجلی کی فراہمی کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے زیر صدارت اجلاس میں چترال شہر اور مضافات کے علاقوں کو ایس آر ایس پی کے گولین میں تعمیر کردہ بجلی گھر سے بجلی کی فراہمی کے لئے شیڈول ترتیب دی گئی جس کے مطابق،جغور، دنین، بکرآباد، چمرکن، ہون، بکمک اور خورکشاندہ کو پہلے 24گھنٹے تک گولین سے بجلی فراہم کی جائے گی اور موڑین گول، زرگراندہ،ژانگ بازار،مورڈہ،بازار اور چیوڈوک کو نیشنل گرڈ سے بجلی دی جائے گی اور اگلے 24گھنٹوں میں اسے گولین سے بجلی کی باری آئے گی اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے بتایاکہ گولین سے 1.8میگاواٹ بجلی دستیاب کی جائے گی جس پراے۔سی عبدالاکرم نے واپڈا کے ایس ڈی او ارشد قریشی کو شیڈول مقرر کرنے کی وقت دے دی جس نے آدھا گھنٹے بعد شیڈول کو مرتب کردیا۔ عبدالاکرم نے واپڈا اور پیڈو کے حکام کو سختی سے ہدایت کردی کہ وہ شیڈول پر عملدرامد میں کوئی کوتاہی نہ کریں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر چترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے یونین ناظمین سجا احمد خان، نوید احمد بیگ، حیات الرحمن اور پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان، محمد کوثرایڈوکیٹ، ناصر احمد خان اور دوسرے بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات