لوئر چترال پولیس کے جوانوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک میں ترقی

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر کا اہلکاروں کی پروموشن کے لئے احسن اقدام

لوئر چترال پولیس کے جوانوں کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک میں ترقی

ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر عہدے پر پرموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں خصوصی تقریب

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے ہیڈ کانسٹبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے جوانوں کو رینک لگائے۔

تقریب میں ڈی۔ایس۔پی ہیڈ کوارٹر تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، انچارج ڈی۔ایس۔بی انسپکٹر علی احمد، لائن آفیسر SI قربان پناہ، ہیڈ کلرک محمد افضل اور ترقی پانے والے افسران نے شرکت کی۔

ترقی پانے والے افیسران میں ہیڈ کانسٹیبل مصباح الدین, نور خان, مفتاح الدین، غزینہ حسین، ظفر علیشاہ، اور مجیب احمد بیگ شامل

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے ترقی پانے والے افیسران کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر افسران نے کہا ترقی پانے والے تمام افسران اپنی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کے خاتمے، شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

پروموٹ ہونے والے افسران نے فورس کی ترقیوں کے لئے خصوصی کاوشوں پر انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقار حمید، ریجبل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کا شکریہ ادا کیا۔