چترال ( نمائندہ چترال میل )تھانہ دروش پولیس کی کامیاب کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد چرس برامد
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن کی سربراہی میں ASI عالم پناہ اور ٹیم نے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش مستقیم سید عرف رمیز ولد خان سید سکنہ ازو دام دروش کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 2019 گرام چرس برامد ہوکر دوران انٹاروگیشن ملزم سے مزید 1011 گرام چرس برامد۔
ٹوٹل 3030 گرام چرس برامد۔
ملزم گرفتار۔،مزید تفتیش جاری
“لوئر چترال پولیس کا عزم، منشیات سے پاک لوئر چترال”
