ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کا علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

Print Friendly, PDF & Email

چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کا علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانا خلیق الزمان، قاضی نسیم احمد،ایس۔ایچ۔او سٹی چترال SI حیدر حسین اور ایڈیشنل ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ASI جنگ باز خان شریک تھے۔

میٹنگ میں شریک علمائے کرام اور معززین نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور جرائم کی روک تھام میں ہمیشہ کی طرح پولیس کا ساتھ دینگے۔

اس کے علاوہ سٹی بازار چترال میں ریڑی بانوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سٹی بازار میں غیر مقامی ریڑی بانوں کی مکمل ویریفیکیشن کی جائے گی، اس حوالے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال اور ٹی ایم اے لوئر چترال کو لیٹر لکھا گیا ہے اور بہت جلد مشاورت کے بعد ان کے لئے SOP,s جاری کیا جائے گا۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک افراد کی موجودگی میں مقامی پولیس کو فوراً اطلاع کریں۔