کم عمر موٹر سائیکلسٹ,بغیر ہیلمٹ والے تھانے میں بند,لوئر چترال پولیس نے خصوصی مہم شروع کردی
چترال ( نمائندہ چترال میل )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی ہدایات پر لوئر چترال پولیس کا کم سن اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم شروع
کم سن موٹر سائیکلسٹ اور بنا ہیلمٹ والے رائیڈرز کو بند تھانہ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں آج ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش SI بلبل حسن نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے متعدد موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں لاکر کھڑی کی۔
تمام والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں، اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائکل/ گاڑی چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔


